غفلت کے مرتکب سکول سربراہان کو عہدے سے فارغ کرنے کا حکم،وجہ کیا بنی؟

1 Mar, 2022 | 04:41 PM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)کروڑوں روپےکا بجٹ سکولوں کی ویلفیئر اور طلباء کی پڑھائی پر خرچ نہ کرنےکامعاملہ،غفلت کے مرتکب سکول سربراہان کو عہدے سے فارغ کرنے کا حکم، ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 27 سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔
 کروڑوں روپےکا بجٹ سکولوں کی ویلفیئراورطلباء کی پڑھائی پرخرچ نہ کرنے پر سکول سربراہان کو عہدے سے فارغ کرنے کا حکم دے دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایجوکیشن اتھارٹی لاہورنے27 سکولوں کوشوکازنوٹس جاری کیے ہیں۔ مذکورہ سکولوں کے اکاؤنٹ میں4 کروڑ90 لاکھ روپے سے زائد بجٹ موجود ہے۔

گورنمنٹ ہائی سکول چوہنگ اور پروگریسو سکول ماڈل ٹاؤن کےاکاؤنٹ میں 44 لاکھ سے زائدرقم ہے۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول وحدت کالونی کے اکاؤنٹ میں 41 لاکھ 96 لاکھ ہیں۔ گورنمنٹ گرلزہائی سکول مانگامنڈی40 لاکھ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سوڈیوال کوارٹرمیں39 لاکھ روپے کا بجٹ ، گورنمنٹ اےپی ایس گرلزماڈل ٹاون30 لاکھ، گورنمنٹ گرلزسکول فتح گڑھ میں 26 لاکھ پڑے ہیں۔

گورنمنٹ گرلزہائی سکول آرائیاں اور گورنمنٹ تنویرہائی سکول مصطفی آباد میں17 لاکھ سے زائدموجود ہیں۔گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول مصطفی آباد میں16 لاکھ روپے،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول راوی روڈ اور گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کینٹ میں 14 لاکھ روپےہیں۔ سکول سربراہان کا کہنا ہےکہ بجٹ خرچ کرنے کاطریقہ کار انتہائی پیچیدہ ہے،بجٹ خرچ کرنے پر ہمارے خلاف انکوائریاں شروع کردی جاتی ہیں۔

مزیدخبریں