ویب ڈیسک : ایئر لنک کمیونیکیشن لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ چار مارچ سے لاہور میں شیاؤمی اسمارٹ فونز کی تیاری کا آغاز کررہے ہیں ۔ 4 مارچ 2022 کو قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، کوٹ لکھپت، لاہور میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ کی سہولت کا افتتاح کیا جائے گا۔
ایئر لنک کے مطابق اس کوشش سے سالانہ فروخت میں 550 ملین ڈالر کی پیداوار کااندازہ ہے جبکہ پاکستان میں ہزاروں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
یادرہےچینی سمارٹ فون بنانے والی کمپنی نے 2021 میں ریکارڈ 190.4 ملین سمارٹ فون کی ترسیل کی جس سے شیاؤ می -2021 میں دنیا کی دوسری سب سے بڑی موبائل فون بنانے والی کمپنی بن گئی اور ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا۔ شیاؤ می فونز کی تیاری پاکستان میں ہونے سے ملکی معیشیت پر مثبت اثر پڑے گا عاور مقامی طور پر تیارکردہ شیاؤ می موبائل فونز برآمد کئے جاسکیں گے۔ ایئر لنک نے پاکستان میں 400,000 یونٹس کی ماہانہ صلاحیت کے ساتھ موبائل فونز کی پیداوار شروع کی، جسے FY23 تک بڑھا کر 550,000 یونٹس ماہانہ کرنے کا منصوبہ ہے۔
یادرہے اس سے قبل ریئلمی اور سام سنگ جیسی کمپنیاں بھی پاکستان میں اپنے پروڈکشن پلانٹ لگا چکی ہیں جہاں سے پیداوار شروع ہوچکی ہے۔
#PSXUpdate - AIRLINK in a notification informed that the inauguration of its Mobile Device Manufacturing Facility for the production of Xiaomi handsets in Pakistan is planned to be held on March 04, 2022.#Pakistan #KSE100 #PSX #PakistanStockExchange #StockMarket pic.twitter.com/8VqRppJpsY
— Capital Stake (@CapitalStake) February 28, 2022