اکمل سومرو: یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نیو کیمپس میں ٹرانسفارمر دھماکہ، یو ای ٹی کا ایک ملازم جاں بحق، دو افراد شدید زخمی ہیں۔
یو ای ٹی میں ہونے والے ٹرانسفارمر دھماکے میں 35 سالہ الیکٹریشن محمد ظہیر کرنٹ لگنے سےموقع پر جاں بحق ہوگیا۔زخمی ہونے والوں میں فیصل اور افتخار شامل ہیں ۔
زخمی ہونے والے لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی غیر جانبدار انکوائری ہونی چاہیے اور ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہے۔ کیمپس کوارڈی نیٹر ڈاکٹر تنویراقبال سمیت ایکسین کو شامل تفتیش کیا جائے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ ورکر کو ہنگامی حالات میں کام کرنے کے لیے درکار امدادی سامان اور تحفظ حاصل نہیں۔