وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

1 Mar, 2022 | 02:20 PM

Abdullah Nadeem

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔

وفاقی وزراء شفقت محمود، فواد چوہدری، غلام سرور خان، حماد اظہر، مخدوم خسرو بختیار اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کرکے صوبے کی انتظامی اور امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ دی، وزیراعظم نےعوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شرپسندوں، ذخیرہ اندوزوں، اور قبضہ مافیا کے خلاف موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

عمران خان ملک میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے انڈسٹریل پیکیج کا اعلان کریں گے۔ بعد ازاں وزیر اعظم راولپنڈی، بہاولپور، ملتان اور ساہیوال ڈویژنز سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمان سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزیدخبریں