(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی نوجوان نے اُڑتے ہیلی کاپٹر سے لٹک کر خطرناک اسٹنٹس کا مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا،جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، نوجوان کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر آئے روز ایسی متعدد ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں جو صارفین کو سوچنے اور داد دینے پر مجبور کردیتی ہیں، ایک ایسی ہی ویڈیو منظرعام پر آئی جس میں ایک امریکن شہری نے اڑتے ہیلی کاپٹر پر کارنامہ سرانجام دے کر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔شہری رومن سحرادیان نے اڑتے ہیلی کاپٹر پر ایک منٹ میں 23 'پُل اَپ' لگاکر سب کو حیران کردیا۔
انسٹاگرام پر گنیز ورلڈ ریکارڈز بنے پیج پر اس ویڈیو کو شیئر کیا گیا، نوجوان نے جہاز سے درمیانی ہوا میں لٹکتے مہارت سے پل اپس کا مظاہرہ کیا۔ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ' رومن سحرادیان نے ایک منٹ میں ہیلی کاپٹر کے ساتھ زیادہ 23 پل اپ لگائے۔ مذکورہ ویڈیو کو اب تک 1 لاکھ 15 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔
ایک نوجوان شہری کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا،اڑتے ہیلی کاپٹر پر ایسا کارنامہ سرانجام دیاکہ