پنجاب حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا

1 Mar, 2022 | 12:57 PM

Sughra Afzal

(درنایاب) سرکاری اداروں کی ترقیاتی سکیموں میں حدود کا تنازعہ حل، لوکل گورنمنٹ، پبلک ہیلتھ اور پی ڈبلیو ڈی واسا کی حدود میں واٹراینڈ سیوریج لائن کے منصوبوں پر کام نہیں کریں گے، پنجاب حکومت نے کام کرنے سے روک دیا۔

پنجاب حکومت نے واسا کی حدود میں دیگر محکموں کی مداخلت روکنے کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین پی اینڈ ڈی عبداللہ خان سنبل کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق واسا کی حدود میں کسی دوسرے محکمے کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، واسا کی حدود میں دیگر محکموں کے کام کرنے سے آپریشنل مشکلات کا سامنا ہے، سکیمیں مکمل کرکے انتظامی کنٹرول لینے کے تنازعات جنم لیتے ہیں۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ تمام محکمے واسا حدود میں ڈیپازٹ ورکس کی مد میں واسا سے کام کرانے کے پابند ہوں گے، نوٹیفکیشن کی کاپی سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، انتظامی سیکرٹریز ، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سربراہان کو بھجوا دی گئی ہے۔

مزیدخبریں