سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

1 Mar, 2022 | 11:29 AM

(ملک اشرف) خاتون سکول ٹیچر کا ٹرانسفر کرنے اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ، لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سکول ٹیچر نائلہ شکور کی درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول میں ٹیچر ہے،جہاں سے تبادلہ کردیا گیا اور بروقت جوائننگ نہ کرنے پر تنخواہیں بھی روک لی گئیں، تبادلے کے خلاف چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو اپیل کی، داد رسی نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، عدالت نے 17 دسمبر 2021 کو درخواست نمٹاتے ہوئے سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو زیر التوا درخواست پر فیصلے کا حکم دیا تھا، تاہم عدالتی حکم پر فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، عدالت سے حکم عدولی پر سیکرٹری سکول ایجوکیشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست کی گئی۔

مزیدخبریں