(سٹی42)بالی ووڈ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ کے خلاف بھارت ہی کےعظیم شاعر، نغمہ نگار نے ہتک عزت کے دائر کیس میں قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرادیے۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت بڑی مشکل میں پھنس گئی،سیاسی شخصیت، ادیب، شاعر ،گیت نگار اور سکرین پلے رائٹر انڈیا کے مشہور و مقبول لکھاری جاوید اختر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے کیس میں اداکارہ کےقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔ممبئی کی مقامی عدالت نے آج کنگنا رناوت کو طلب کیاتھا، عدم پیشی پر عدالت حاضر نہ ہونے پر ان کے وارنٹ جاری کیے گئے۔
کیس کی سماعت کے لئے جاوید اختر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پہنچے مگر اداکارہ نہ پہنچی اور نہ کوئی ان کے بارے عدالت کو اطلاع موصول ہوئی جس پر کوٹ نے کنگنا رناوت قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
یاد رہے کہ جاوید اختر نے ایک درخواست دائر کی تھی جس میں انھوں نے الزام عائد کیا تھا کہ کنگنا رناوت نے قومی ٹیلی ویژن پر بیٹھ کر ان کی تضحیک کی ہے۔عدالت نے کنگنا رناوت کو یکم مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ مجمسٹریٹ آر آر خان نے یکم فروری کو کنگنا رناوت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انھیں طلب کیا تھا۔ انھوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ کنگنا راناوت نےاداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر میڈیا کو دیے گئے بیانات اور تبصروں میں بے بنیاد تبصرے کیے جس سے ان کے وقار کو نقصان پہنچا ہے۔
قبل ازیں ممبئی ہائی کورٹ میں کاشف خان دیش مکھ نامی شخص نے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اداکارہ ٹویٹر پر نفرت انگیزی پھیلا رہی ہیں۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اداکارہ کے ٹویٹس ملک کے خلاف ہیں، وہ مسلسل نفرت، بغاوت اور انتہا پسندانہ ٹویٹس سے ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ درخواست میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ’ کنگنا رناوت نے ٹویٹر پر مذہبی منافرت پھیلائی اور مذہب کے حوالے سے قابل اعتراض تبصرے کئے۔