ملک میں مہنگائی 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

1 Mar, 2021 | 05:37 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42:فروری میں مہنگائی بڑھ کر 8.70 فیصد ہو گئی، جنوری کی نسبت فروری میں مہنگائی میں 1.80 فیصد اضافہ ہوا، جنوری 2021 میں مہنگائی کی شرح 5.7 فیصد تھی۔

ادارہ شماریات کے مطابق فروری 2020 میں مہنگائی کی شرح 12.4 فیصد تھی، جولائی تا فروری مہنگائی کی اوسط شرح 8.25 فیصد رہی،  فروری میں سالانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں انڈے 48.10 فیصد مہنگے ہوئے۔ بجلی چارجز میں 43.6 اور چکن 36.33 فیصد مہنگا ہوا، مصالحہ جات 31.13,گندم 23.79 فیصد اور آٹا 13.51 فیصد مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق گھی 17.27,چینی17.16 اور کوکنگ آئل 15.39 فیصد مہنگا ہوا ، فروری میں ماہانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں چکن 37 فیصد مہنگا ہوا،  بجلی چارجز 29.45 اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 11.92 فیصد اضافہ ہوا، فروری میں گھی 9 فیصد اور پھل 9.26 فیصد مہنگے ہوئے۔

مصالحہ جات ساڑھے 5 اور دال چنا 4.48 فیصد مہنگی ہوئی، دال مسور کی قیمت میں 3.28 فیصد اضافہ ہوا۔  جولائی تا فروری آلو 45.68 فیصد مہنگے ہوئے، 8 ماہ میں ادرک 51.69 فیصد اور انڈے42.9 فیصد مہنگے ہوئے، اس دوران گندم 32.7, آٹا 14.91 اور سونا 31.64 فیصد مہنگا ہوا۔

چاندی 27.72 اور دالیں 26.62 فیصد مہنگی ہوئیں،  8 ماہ میں گھی 19.26,چینی 24.43 اور گڑ 13.94 فیصد مہنگا ہوا،  فروری 2020 کے مقابلے میں فروری 2021 میں پیاز 29.72 فیصد سستے ہوئے، ٹماٹر 29.49 فیصد اور تازہ سبزیاں 22.58 فیصد سستی ہوئیں۔

مزیدخبریں