قذافی بٹ: پنجاب اسمبلی میں کورونا کے مریضوں کے لیے کتنے ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ بنائے گئے کن کن اداروں کی خدمات حاصل کی گئیں کتنے قرنطینہ سینٹرز بنائے گئے تفصیلات پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔
پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں یکم مارچ 2020 سے 25 فروری 2021 تک 32 لاکھ 63 ہزار 282 لوگوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے ایک لاکھ 70 ہزار 222 لوگوں کے ٹیسٹ پازیٹو آئے جس میں سے ایک لاکھ آٹھ ہزار دو سو پچانوے مریض صحت یاب ہوئے جبکہ 5330 مریضوں کی اموات ہوئیں۔
ایوان کو بتایا گیا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف میں 2778 میں کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا۔ایوان کو بتایا گیا کہ کورونا کے مریضوں کے لئے 255 سرکاری عمارتوں میں 266 آئسولیشن وارڈز بنائے گئے ۔ ان قرنطینہ سنٹر میں 30 ہزار 641 کی بیڈوں کی گنجائش ہے اس وقت قرنطینہ سنٹر بند پڑے ہیں۔
ایوان میں پیش کی گئی تفصیلات میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے افواج پاکستان سول ایوی ایشن پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو منٹین کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب پولیس ٹریفک پولیس ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور ضلعی انتظامیہ کی مدد حاصل کی گئی جبکہ کورونا کی فیلڈ سیمپلنگ کے لیے عارضی بنیادوں پر ضروری عملہ بھی بھرتی کیا گیا ۔ ڈبل بن ڈبل ٹو کے ذریعے مشتبہ اور مصدقہ مریضوں کو گھروں اور ایئرپورٹ سے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔