آن لائن آئی فون کا آرڈر خاتون کو مہنگا پڑ گیا

1 Mar, 2021 | 02:50 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)آن لائن خریداری میں دھوکا دہی کا سلسلہ جاری ایک اور کیس سامنے آ گیا۔ آئی فون آرڈر کرنے والی خاتون کو ایپل ذائقے والی دہی پہنچا دی گئی۔ ای کامرس میں بڑھتے ہوئے کاروبار کے ساتھ ساتھ دھوکا دہی کے واقعات میں اضافہ ہو گیا۔
 ایسا ہی ایک واقعہ چین میں خاتون کے ساتھ پیش آیا جس نے تقریباً 2 ہزار ڈالر آئی فون 12 پرو میکس کے لئے ادا کئے اور بدلے میں اسے دہی دے دی گئی۔ خاتون نے سوشل میڈیا پر تصویر کے ساتھ معاملے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ 16 فروری کو اس نے آئی فون کی خریداری کے لئے 2ہزار ڈالر کے برابر رقم ادا کی اور دو روز بعد اسے پارسل میں کچھ اور ہی دے دیا گیا۔ 
خاتون نے کہا کہ جب انہوں نے پارسل کھولا تو اس میں اآئی فون کی بجائے اپیل ذائقے والی دہی کا پیکٹ ملا جسے دیکھ کر وہ سر پکڑ کر بیٹھ گئی۔ خاتون کی شکایت پر کمپنی اور کوریئر سروس نے تحقیقات کا اآغاز کر دیا اور امکان یہی ہے کہ ڈیلیوری کے دوران ہی سامان کو تبدیل کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں