سٹی 42: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سال 2021 میں اساتذہ کے تبادلوں کیلئے شیڈول جاری کردیا، تبادلوں کیلئے سال میں 6 بار پابندی اٹھائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سال 2021 میں اساتذہ کے تبادلوں کا شیڈول جاری کردیا۔رواں سال یکم مارچ ، یکم مئی ، یکم جولائی ، یکم ستمبر اور یکم نومبر کو پابندی اٹھائی جائے گی۔
یکم مئی اور یکم جولائی کو تمام اساتذہ کے تبادلوں کیلئے پابندی اٹھائی جائے گی۔ یکم ستمبر اور یکم نومبر کو ترقیوں اور ایڈجسٹمنٹ کیلئے پابندی اٹھائی جائے گی۔اساتذہ کی سہولت کیلئے سال میں 6 بار تبادلوں پر سے پابندی اٹھائی جائے گی۔
یادرہے کہ اس سے قبل یکم جنوری اور یکم مارچ کو بھی اساتذہ کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے پابندی اٹھائی جاچکی ہے۔