سکولوں میں کورونا کنٹرول سے باہر، خطرے کی گھنٹی بج گئی

1 Mar, 2021 | 02:25 PM

Arslan Sheikh

جنید ریاض: سات اضلاع میں کورونا کیسز کی تعداد میں مزید اضافہ، لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں کورونا کیسز کی تعداد 451 پر پہنچ گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں کورونا کیسز کی تعداد 451 پر پہنچ گئی ہے جبکہ سب سے زیادہ کیسز فیصل آباد اور جہلم میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ مذکورہ دونوں اضلاع میں اکیاون کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق لاہور میں کورونا کے ابھی تک 22 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کو روزانہ کی بنیاد پر کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھجوائی جارہی ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا کیسز کی وجہ سے اب تک 3 سکولوں کو بند کیا جاچکا ہے۔ 

دوسری جانب لاہور میں کورونا کے وار سنگین ہوگئے ہیں۔ شہر میں کورونا مزید16 زندگیاں نگل گیا۔ 24گھنٹوں میں کورونا کے مزید271 نئے مریض سامنے سامنے آچکے ہیں۔ میوہسپتال میں 10،جناح ہسپتال میں 4مریض، حمید لطیف،نیشنل ہسپتال میں کورونا کا1،1مریض جاں کی بازی ہارگیا۔ ہسپتالوں میں کورونا کے268 مریض زیر علاج ہیں جبکہ106 مریض آئی سی یو اور 16وینٹی لیٹرز پر زیر علاج ہیں۔ 

مزیدخبریں