ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 عوام کی زندگیوں سے کھیلنے والوں خلاف کریک ڈاﺅن شروع

  عوام کی زندگیوں سے کھیلنے والوں خلاف کریک ڈاﺅن شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:محکمہ ہیلتھ کا غیر معیاری ادویات فروخت کرنے اور اور بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے والے میڈیکل سٹورز مالکان کے خلاف کریک ڈاون شروع، سو سے زاہد میڈیکل سٹوروں کے چالان ڈرگ کورٹ میں پیش کر دیے گئے، عدالت نے مالکان کو طلب کر لیا۔
چیئرمین ڈرگ کورٹ کی ہدایت پر ڈرگ انسپکٹروں نے لاہور میں غیر معیاری ادویات فروخت کرنے اور مختلف علاقوں میں بغیر لائسنس میڈیکل سٹورچلانے والے مالکان کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیا۔ ہیلتھ کے ڈرگ انسپکٹروں نے چھاپے مار کرسو میڈیکل سٹوروں کے چالان کئے۔ پراسکیوٹر ندیم وڑایچ نے ایک سو دس چالان عدالت پیش کردیے جس پرچیئرمین ڈرگ کورٹ نے میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیے۔مالکان کے خلاف حاضری کے بعد سماعت شروع کردی جائے گی۔عدالت نے ڈرگ انسپکٹروں کی میٹنگ میں ڈرگ انسپکٹروں کوفوری کارروائی کی ہدایت کی تھی۔