ایل ڈی اے کی نااہلی کے باعث شہر میں تعفن پھیل گیا

1 Mar, 2021 | 12:43 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: ایل ڈی اے شہر کو صاف کرنے میں ناکام دکھائی دینے لگا ہے، گوالمنڈی فوڈ سٹریٹ اور دیال سنگھ کالج کے باہر کچرے کے ڈھیر لگ گئے، گندگی کے باعث تعفن پھیلنے سے علاقہ مکین و طلباء پریشانی کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور حکومتی افسران کی جانب سے لاہور کو زیرو ویسٹ کرنے کے دعوے صرف دعوے ہی ثابت ہورہے ہیں، گوالمنڈی فوڈ سٹریٹ اور تاریخی درسگاہ دیال سنگھ کے باہر کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں مگر کوئی کوڑا اٹھانے نہیں آیا۔

کوڑے کرکٹ کے ڈھیر کے باعث علاقے میں تعفن پھیل گیا ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں اور طلباء کو پریشانی کا سامنا ہے، جگہہ جگہ کچرے کے ڈھیر نے حکومتی افسران اور ایل ڈبلیو ایم سی کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔ شہر کے رہائشی علاقوں میں کوڑے کے لگے ڈھیر تعفن اور بیماریوں کا سبب بننے لگے۔ جعفریہ کالونی میں گندگی کے جا بجا ڈھیر سے تعفن پھیلنے لگا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ بارہا مرتبہ متعلقہ حکام کو آگاہ کیا مگر کوئی ایکشن نہیں۔ آدھی سڑک پر کوڑا پڑا رہنے سے ٹریفک کی روانی اور راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ 

مزیدخبریں