جماعت اسلامی کا شہریوں کی سہولت کیلئے الخدمت ہیلتھ کارڈ کا اجراء

1 Mar, 2020 | 11:02 PM

Malik Sultan Awan

(بسام سلطان) جماعت اسلامی پی پی 160 کے زیراہتمام یوسی 87 اچھرہ میں شہریوں کی سہولت کے لئے الخدمت ہیلتھ کارڈ کے اجراء کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

جماعت اسلامی پی پی 160 کے زیر اہتمام یوسی 87 اچھرہ میں شہریوں کی سہولت کے لئے الخدمت ہیلتھ کارڈ کے اجراء کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں حافظ محمد رضوان ، عمر یونس ، حافظ سلمان ، اسامہ مرزا ، محمد ناصر، عبیدالرحمن بھی شریک تھے ۔ سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ عوامی سہولت کے لئے بہترین منصوبے شروع کئے جاتے ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن کا مشکور ہوں جو ہمیشہ تعاون کرتے ہیں۔ الخدمت ہیلتھ کارڈ سے شہریوں کوعلاج میں سہولت ملے گی ۔کرونا وائرس کا خوف شہریوں میں شدت کے ساتھ موجود ہے۔ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے پہلے مہنگے ترین ماسک مل رہے تھے۔ ماسک اب میڈیکل سٹورز پر دستیاب ہی نہیں جلد میڈیکل سٹورز کے باہر کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ماسک کیمپس لگائیں گے۔

مزیدخبریں