"سپر پاور نے معاہدہ کرکے طالبان کے ہاتھوں اپنی شکست کو تسلیم کرلیا"

1 Mar, 2020 | 10:35 PM

Arslan Sheikh

( سعدیہ خان ) امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ قطر میں دنیا کی سپر پاور امریکہ نے معاہدہ کرکے طالبان کے ہاتھوں اپنی شکست کو تسلیم کرلیا ہے۔ جس جہاد میں مردوں کے ساتھ خواتین شریک ہوں ان کا کوئی سپرپاور مقابلہ نہیں کرسکتا۔

پی سی ہوٹل میں خواتین ونگ کی جانب سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے دنیا بھر میں جدوجہد کرنے والی خواتین کوخراج تحسین پیش کیا۔ فلسطین ہو یا کشمیر ہماری خواتین بھرپور جدوجہد کر رہی ہیں۔ فلسطینی خواتین کو سلام پیش کرتے ہیں جو مشکل صورتحال میں بھی ظلم کے خلاف لڑ رہی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ افغان خواتین بھی اسی مرتبے کے قابل ہیں جن کے جذبے کی وجہ سے سپر پاور امریکہ کو بھی شکست دی۔ سراج الحق نے کہا کہ جس طرح کابل کی گلیاں امریکی ٹیکنوں کی قبرستان بنیں ویسے ہی سرینگر کی گلیوں سے انڈین فوج شرمسار ہوکر نکلے گی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر راحیلہ قاضی نے کہا کہ خواتین کو عزت کا مقام دینا ہمارے معاشرے کی اشد ضرورت ہے۔ 8 مارچ کو عورت کے مثبت کردار پر ریلیاں نکالی جائیں گئیں۔

مزیدخبریں