لاہور قلندرز فتوحات کا قحط ختم کرنے کیلئے پرعزم

1 Mar, 2020 | 09:16 PM

Malik Sultan Awan

(حافظ شہباز علی) پی ایس ایل فائیو کے پہلے تین میچوں میں شکست کے بعد لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ کرنے کی تیاریاں شروع کردیں، ہیڈ کوچ عاقب جاویدکہتے ہیں کہ اگرکہتے ہیں کہ آئندہ میچز میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

پی ایس ایل فائیو میں ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کے بعد لاہور قلندرز کی ٹیم لیگ میں واپسی کے لئے پرعزم ہیں، فتوحات کا قحط ختم کرنے کے کا عزم لئے لاہور قلندرز نے قذافی اسٹیڈیم میں ڈٹ کر ٹریننگ کی۔ قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز نے تین گھنٹے تک ٹریننگ کی، ہیڈکوچ عاقب جاوید نے کھلاڑیوں کو ٹریننگ سے قبل خصوصی لیکچرز دئیے ، محمد حفیظ، فخرزمان ، کرس لین نے خصوصی ٹریننگ کی۔

ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہماری ٹیم مسلسل تین میچز ہار سکتی ہے تو مسلسل جیت بھی سکتی ہے اور ہم آئندہ میچز میں بہتر حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے، لاہور قلندرز کی ٹیم منگل کو اپنے چوتھے میچ میں دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مدمقابل آئے گی، ٹاپ فور میں جگہ بنانے کے لئے قلندرز کو اپنے باقی سات میچز میں سے کم ازکم پانچ میچوں میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

مزیدخبریں