( عابد چوہدری ) لاہور پولیس کے اہلکار و افسر محکمانہ ترقی نہ ملنے پر پھٹ پڑے، اہلکاروں اور افسروں نے پاکستان سٹیزن پورٹل کا سہارا لے لیا۔
لاہور پولیس کےافسروں اور اہلکاروں نے پندرہ سال سے محکمانہ ترقی نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر پاکستان سیٹزن پورٹل کا سہارا لے لیا۔ پورٹل پر کی جانے والی شکایت میں کہا گیا ہے کہ پندرہ سال سے محکمانہ ترقی نہیں دی جا رہی جبکہ کلرک مافیا اے سی آر مکمل کرنے کی اعلانیہ رشوت مانگتا ہے۔
شکایات میں کہا گیا ہے کہ کلرک مافیا اتنا بااثر ہے جس کیخلاف کوئی افسر کارروائی کرنے کو تیار نہیں۔ پولیس اہلکاروں نے شکوہ کیا کہ کیسا محکمہ ہے جہاں خود پولیس اہلکاروں کو انصاف نہیں ملتا۔
اہلکاروں کا مزید کہنا تھا کہ کلرک مافیا کیخلاف کارروائی کرکے انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔