(علی اکبر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے علاقے پیر مکی کے قریب ٹرک کی زد میں اکر تین بچوں کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیے لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ہر آنکھ اشک بار ،علاقہ سوگوار ، بھاٹی گیٹ کے علاقہ پیر مکی ٹریفک حا دثے میں جاں بحق تینوں بچوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،افسوسناک ٹریفک حادثہ صبح کے وقت تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے پیش آیا، ٹرک ڈرائیور کی عدم گرفتاری پر لواحقین کا لاشیں موچی گیٹ پر رکھ کر پولیس کےخلاف احتجاج کیا،وزیر اعلیٰ نےداد رسی کےلئے اقدمات کی ہدایت کردی،حادثے میں جاں بحق 12سالہ ارسلان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کے علاقے پیر مکی کے قریب ٹرک کی زد میں آکر 3بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ او رافسوس کااظہار کیا ہے ، وزیر اعلی کی جانب سے حادثے میں جاں بحق نوجوانوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت کیا گیا جبکہ انہوں نے حادثے کے بارے میں انتظامیہ او رپولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔
افسوسناک حادثےپر وزیر اعلیٰ کی جانب سے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا گیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ جاں بحق نوجوانوں کے لواحقین کوہر قیمت پر انصاف فراہم کیاجائے گا۔
واضح رہے کہ بھاٹی گیٹ کے علاقے پیر مکی میں حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق ہوگئے تھے،تیز رفتار موٹرٹرک کی ٹکرلگنے کے باعث موٹر سائیکل پر سوار تین دوست زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئےجاں بحق ہوگئے، حادثہ کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نےمتوفی ارسلان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔