ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہاسٹل کی آڑ میں فحاشی کا بازار سرگرم

ہاسٹل کی آڑ میں فحاشی کا بازار سرگرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعود بٹ ) طلبہ و طالبات کیلئے نجی ہاسٹلز عام شہریوں کیلئے درد سر بن گیا، ایئرلائن ہاؤسنگ سوسائٹی ممبران کا غیر قانونی ہاسٹلز کے خلاف اجلاس ہوا۔

ایئرلائن ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ غیر قانونی ہاسٹلز کے خلاف سوسائٹی مکینوں کی جانب سے اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں مبشر چوہدری، محمد نوید، محسن چوہدری، محمد کاشف، عبدالرحمان، عبداللہ سعد، مرزا اصغر علی، ثاقب بھٹی، علی بھٹی، ملک فیصل، حاجی شفیق شریک سمیت دیگر شریک تھے۔

مکینوں کا کہنا تھا کہ سوسائٹی میں متعدد گھروں کو غیر قانونی طور پر ہاسٹل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ سٹوڈنٹس ہاسٹلز کی آڑ میں سوسائٹی کے اندر غیر اخلاقی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے، وزیراعظم پورٹل سمیت تمام اداروں کو شکایت کی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

سوسائٹی کے مکینوں نے متعلقہ اداروں سے نوٹس لے کر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔