گھریلو صارفین کیلئے خوشخبری، ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

1 Mar, 2020 | 06:12 PM

Malik Sultan Awan

(سٹی 42)عوام کیلئے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نےایل پی جی کی قیمت میں 12روپے 71پیسے فی کلو کمی کردی، اوگرا نے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 150روپے سستا کردیا۔ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت129روپے 67پیسے مقرر کر دی گئی جبکہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1530روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ واضح رہے اس سے قبل ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1680روپے مقرر تھی۔

مزیدخبریں