لرزہ خیزواردات،ڈیفنس میں نوجوان قتل

1 Mar, 2020 | 04:12 PM

M .SAJID .KHAN

(ندیم خالد)شہرمیں ڈاکو راج قائم ہے، پولیس ڈاکوؤں کو نکیل ڈالنے میں ناکام نظر آرہی ہے، آئے روز لرزہ خیزواقعات کی وجہ سےشہر  میں امن وامان کی فضا خراب ہوچکی ہے، ڈیفنس بی کےعلاقہ میں بھی قتل کی لرزہ خیزواردات پیش آئی۔

تفصیلات  کے مطابق قتل کے دل دہلادینے والے واقعات میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے،ایسے واقعات پر قابو پانے کے لئے سکیورٹی اداروں کی جانب سے تو بہت دعوے کیے جارہے ہیں،وقتی طور پر کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے مگر چند روز کے بعد حالات پھر پہلے جیسے ہوجاتے ہیں،پنجاب پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے باوجود صوبے میں  قتل کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہورہا ہے،ڈیفنس بی کےعلاقہ میں نوجوان کو گولی مار دی گئی۔

ڈیفنس بی کےعلاقہ میں 3 ڈاکووں نےڈکیتی مزاحمت پر شہری خالد کو قتل کردیا، پولیس کا کہنا تھا کہ 3 ڈاکووں نےمزاحمت پر شہری خالد کوسینے پر گولی ماری،جس سےخالد ولد فرخ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیااورڈاکوفرار ہوگئے،لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا، پولیس کے مطابق نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائےگا،اہل علاقہ  کا کہناتھا کہ ڈیفنس سرکل میں وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے،شہریوں نے حکومت پنجاب سے مطالبا کیا ہے کہ وہ  کرائم پر قابو پانے کے لئے سخت اقدامات اٹھائے اور ان میں اضافہ کی وجوہات بننے والے عوامل و محرکات کا خاتمہ کرے۔

مزیدخبریں