سمن آباد نالے سے نوجوان کی نعش برآمد

1 Mar, 2020 | 01:41 PM

Sughra Afzal

سمن آباد (وقاص ا حمد) حکومت بدل گئی ہے مگر شہریوں کے مسائل وہی پرانے ہیں، لاہور میں کھلے گندے نالے شہریوں کی زندگیاں نگلنے لگے،   گزشتہ روز  سمن آباد نالے میں گرنے والے نوجوان  کی نعش نکال لی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جوہر ٹاؤن کا رہائشی 27 سالہ خلیل احمد ساتھی کے ہمراہ کپس کالج کے تشہیری بینرز لگا رہا تھا، ایل او ایس نالے پر نصب پول کے ساتھ بینرز لٹکاتے ہوئے خلیل نالے میں گر گیا، اطلاع پر پولیس اور ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی۔

ریسکیو ٹیم نے واسا اور شہریوں کی مدد سے خلیل کی تلاش کیلئے طویل آپریشن کیا، جس میں واسا اور ضلعی انتظامیہ کے لوگ بھی موجود تھے، ریسکیو ٹیم نےکئی گھنٹوں کی مسلسل جدو جہد کے بعد نوجوان کی نعش کو نالے سے برآمد کرلیا۔

مزیدخبریں