ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کونج اور چکور سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار

 کونج اور چکور سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) محکمہ جنگلی حیات نے غیر قانونی طور پر کونج اور چکور بنوں سے لاہور سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلی حیات کی انسپکشن کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر تنویر جنجوعہ کی سربراہی میں کارروائی کی، ٹیم نے لاری اڈہ پر چھاپہ مارا اور بنوں سے لاہور آنے والی بس سے نو کونج، بیس چکور کے جوڑے اور جنگلی کبوتر تحویل میں لے لیے جبکہ ملزمان کو گرفتارکر کے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے، جنگلی حیات کے پروٹیکٹڈ پرندے بھی تحویل میں لیے گئے۔

ملزم ولی تاج کا کہنا تھاکہ ایک نامعلوم شخص نے پندرہ سو روپے کرایہ دینے کے عوض لاری اڈہ پر سامان اتارنے کا کہا تھا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور ریجن عبد الشکور منج اور ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر تنویر جنجوعہ کا کہنا تھاکہ ریکی پر ملزمان کو پکڑا ہے، جن پرندوں پر پابندی ہے وہ غیر قانونی طور پر لاہور سمگل کرنے کی کوشش کی گئی، ان پرندوں کو اب لاہور زو سفاری بھجوا دیا جائے گا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق پنجاب بھر میں سمگلرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، شہری وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت پروٹیکٹ کیے جانے والے پرندے، جانور سمگل کرنے اور پالنے سے گریز کریں۔

Sughra Afzal

Content Writer