سائرہ اور شہروز سبزواری نے راہیں جدا کرلیں

1 Mar, 2020 | 10:51 AM

Sughra Afzal

غوث الاعظم روڈ (زین مدنی) شوبز کی ایک اور جوڑی ٹوٹ گئی، اداکارہ سائرہ شہروز اور شہروز سبزواری نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لیں۔

 نامور ماڈل اور اداکارہ سائرہ شہروز اور شہروز سبزواری کے درمیان کچھ عرصہ قبل اختلافات ہوئے تھے جس پر دونوں کی طرف سے یہ خبریں آئی تھیں کہ  ہمارے درمیان طلاق نہیں ہوئی ہے،اختلافات میاں بیوی کے درمیان ہو جاتے ہیں، جلد ختم ہو جائیں گے ، ہم کچھ وقت تک الگ رہ کر اپنے رشتے کو ایک موقع اور دینا چاہتے ہیں۔

 تاہم گزشتہ روز شہروز سبزواری اور سائرہ نے سوشل میڈیا پر اپنی علیحدگی کی باقاعدہ تصدیق کردی، دونوں نے سوشل میڈیا پر ایک ساتھ ایک ہی وقت میں ایک جیسا پیغام شیئر کیا۔ پیغام میں درج تحریر کے مطابق دونوں نے ذاتی اختلافات کے باعث اپنی شادی کو باقاعدہ ختم کرنے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی اب تک بہت سی جوڑیاں ٹوٹ چکی ہیں، صنم ماروی اور حامد علی، حمائمہ ملک اور شمعون عباسی ، گلو کارہ عینی خالد اور نورید اعوان، اداکار اظفر علی اورسلمیٰ حسن ، وینا ملک اور اسد خٹک ،جاناں ملک اور گلوکار نعمان جاوید ،متیرا اور فاران، سارہ چودھری اور اداکار سمیع خان سمیت دیگر شوبز شخصیات کے شادی کے بندھن ٹوٹ چکے ہیں۔

مزیدخبریں