علی ظفر کوعلی عظمت کے ڈانس اسٹیپس کا انتظار

1 Mar, 2020 | 12:53 AM

Malik Sultan Awan

(زین مدنی )پی ایس ایل کے آفیشل سونگ سے مایوس شائقین کیلئے نیا ترانہ بنانے والے علی ظفر کی تمام تیاریاں مکمل ہیں، لیکن انہیں گانے کی ویڈیو میں شامل کرنے کیلئے علی عظمت کے ڈانس اسٹیپس کا انتظار ہے ۔

کرکٹ شائقین نے پی ایس ایل سیزن 5 کے آفیشل سونگ کو جوش وخروش سے بالکل عاری قرار دینے کے ساتھ ساتھ پی سی بی انتظامیہ اور گلوکاروں کو بھی کڑے نشانے پر رکھا تھا ۔ بعد ازاں اسے گانے والوں میں شامل گلوکار علی عظمت نے نام لیے بغیر اس کا الزام علی ظفر پردھر دیا تھا۔پہلے 3 سیزنزمیں اپنی دھاک بٹھانے والے علی ظفر نے سوشل میڈیا پرفالورز کو ہیش ٹیگ بھائی حاضرہے کے ساتھ پیغام دیا کہ بھائی آرہا ہے، تیار ہو؟ اس پیغام سے انہوں نے بتایا تھا کہ وہ پی ایس ایل کے حوالے سے اپنا گانا جلد لارہے ہیں۔ گانے کے بول کاآغاز ہم جب نکلیں تو آندھی آتی ہے سے ہوتا ہے۔

مزیدخبریں