پنجاب فوڈ اتھارٹی میں نیوٹریشن، پبلک ریلیشنز انٹرن شپ پروگرام کےانٹریوجاری

1 Mar, 2019 | 04:06 PM

Shazia Bashir

(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی میں نیوٹریشن اورپبلک ریلیشنز انٹرن شپ پروگرام کےانٹریوجاری، نیوٹریشن کنسلٹنٹ کی ایک، نیوٹریشن اورپبلک ریلیشنز انٹرنیز کی 72 اسامیوں کے لیے انٹرویوزکیے جا رہے ہیں۔

صوبہ بھر میں نیوٹرین کلینکس میں سٹاف بھرتی کیلئے پی ایف اے ہیڈ آفس میں نیوٹریشن اورپبلک ریلیشنز انٹرن شپ پروگرام کےدوروزہ انٹریوزجاری ہیں، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نےانتظامی امورکاجائزہ لیا اورامیدواروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔ ڈی جی فوڈ نےتمام انٹریو پینلزکا معائنہ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرٹ اورشفافیت کو100 فیصد یقینی بنایا جائے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے متعلقہ افسران کو حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق معذورافراد کے کوٹہ پرعمل درآمد کی ہدایات بھی جاری کیں، انٹرویوز ہفتے کے روز صبح 9 سے 5 بجے تک جاری رہیں گے۔ سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ محمدعثمان کا کہنا تھا کہ انٹرنی بھرتی کرنے کا مقصد نیوٹریشن اور بہترخوراک کے حوالے سےآگاہی کے لیے استعداد کار بڑھانا ہے۔ انٹرن شپ پروگرام سےفریش گریجویٹس کوعملی تربیت ملےگی۔

مزیدخبریں