(قذافی بٹ) پنجاب اسمبلی اراکین کا کہناہے کہ پائلٹ کی رہائی ہماراجذبہ خیرسگالی ہے،ہم چاہتے ہیں جنگ نہ ہو اور امن رہے، اب گیند بھارت کے کورٹ میں ہے کہ وہ امن چاہتا ہے یا جنگ؟
پنجاب اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئےاراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے فیصلے کو دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے، بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا فیصلہ تمام سیاسی جماعتوں کا متفقہ ہے، پاکستان کی جانب سے بھارت کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستانی امن کے خواہاں ہیں، بھارت بھی اب آگے بڑھے،بھارتی وزیراعظم خطے کو جنگ کی آگ میں مت جھونکیں۔
اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے، امن کی خواہش کو کمزوری مت سمجھا جائے،بھارتی پائلٹ کو رہا کر کےپاکستان نے امن کا واضح پیغام بھارت اور دنیا کو دے دیا۔