ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پائلٹ  ابھی نندن کو  بھارت کے سپرد کردیا گیا

پائلٹ  ابھی نندن کو  بھارت کے سپرد کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)پاکستان نے امن پسندی کی اعلیٰ مثال قائم کردی، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا۔

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا ویڈیو بیان

پاک فوج نے  بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا ویڈیو بیان جاری کر دیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں دراندازی اور اپنی گرفتاری کی تفصیلات بتائی ہیں۔

ابھی نندن کا اپنے  بیان میں کہنا تھا کہ میں بھارتی فضائیہ کے ایک لڑاکا طیارے کا پائلٹ ہوں۔ٹارگٹ تلاش کر رہا تھا کہ پاکستانی ایئرفورس نے میرا طیارہ گرایا، جب میرا پیرا شوٹ کھلا تو نیچے گرا اور میرے پاس پستول بھی تھی۔ میں نے پستول گرائی اور بھاگنا شروع کر دیا، میرے پیچھے لوگ آ گئے جن کا شور بہت زیادہ تھا۔

ویڈیو بیان

 گزشتہ روز  وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا ، بھارتی ہائی کمیشن نے بھارتی پائلٹ کی سفری دستاویزات مکمل کرلیں، بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو  کچھ دیر بعد بھارت کے حوالے کردیا جائے گا۔

پنجاب اسمبلی  ارکین کا کہنا ہے کہ  بھارتی پائلٹ کو رہا کر نے کا فیصلہ تمام سیاسی جماعتوں کا متفقہ ہے،  پاکستان نےامن کا واضح پیغام بھارت اور دنیا کو دے دیا، امن کے لیےپاکستان نے پہل کر دی اب بھارت بھی اب آگے بڑھے۔

واضح رہے کہ 27 فروری کو بھارت کی جانب سے ایک بار پھر فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان نے دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا۔ جس میں دو پائلٹ بھی ہلاک ہوئے اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
 

Sughra Afzal

Content Writer