ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آشیانہ اقبال ہائوسنگ سوسائٹی قبضہ کا معاملہ، پی ایل ڈی افسران کو مایوسی کا سامنا

آشیانہ اقبال ہائوسنگ سوسائٹی قبضہ کا معاملہ، پی ایل ڈی افسران کو مایوسی کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے افسران آشیانہ اقبال ہائوسنگ سوسائٹی کا قبضہ لینے پہنچ گئے، حکم امتناعی پر مایوس واپس لوٹنا پڑا۔

 تفصیلات کے مطابق پروجیکٹ کی ناکامی پر آشیانہ اقبال کا ٹھیکہ کاسا ڈویلپرز سے واپس لے لیا گیا تھا۔ کاسا ڈویلپرز نے ٹھیکہ واپس لینے پر عدالت سے حکم امتناع لے رکھا تھا۔ حکم امتناعی خارج ہونے پر پی ایل ڈی سی کی ٹیم پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ قبضہ لینے پہنچی تو کاسا ڈویلپرز کی انتظامیہ نے نیا حکم امتناعی دکھا دیا گیا۔ جس پر پی ایل ڈی سی کی ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔