اکمل سومرو:اٹلی کے سفیر سٹیفینو پونتے کوروو کا نیشنل کالج آف آرٹس کا دورہ، کالج میں لگی ویسپا موٹر سائیکل کی نمائش دیکھی اور ویسپا پر بیٹھ کر خوب انجوائے کیا۔انہوں نے کہاکہ لاہور کی ثقافت خوبصورت ہے اور یہاں کے لوگ بہت زیادہ مہمان نواز ہیں۔
نیشنل کالج آف آرٹس کے پرنسپل ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے اٹلی کے سفیر سٹیفینو پونتے کا استقبال کیا، اٹالین سفیر کی کالج کے اساتذہ اور انتطامی افسران سے بھی ملاقات کرائی گئی۔ کالج پرنسپل نے سفیر کو این سی اے کی تاریخ سے متعلق بریفنگ دی۔ ملاقات کے بعد سٹیفینو پونتے نے کالج میں لگی آٹو نمائش کا دورہ کیا اور ویسپا پر بیٹھ کر تصاویر بنوائیں۔
انکا کہنا تھا کہاٹلی کے سفیر سٹیفینو پونتے کا کہنا تھا کہ لاہور کی ثقافت خوبصورت ہے اور یہاں کے لوگ بہت زیادہ مہمان نواز ہیں۔پرنسپل ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے اٹلی کے سفیر کو بتایا کہ این سی اے لاہور میں آرٹ کی تعلیم کا قدیم ترین ادارہ ہے۔