قذافی بٹ:صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اسد اشرف خود بتائیں گے کہ انہیں آزادی چاہئے کہ کسی سیاسی جماعت کا ڈسپلن، انتقامی فیصلوں سے روکا نہیں جاسکتا۔
رانا ثنااللہ خان نے ایک مرتبہ پھر مخالفین پر تنقید کے خوب نشتر برسائے۔ انہوں نے کہاکہ ان قوتوں سے کہوں گا روک سکو تو روکو، سیاسی جدوجہد کے فیصلوں کو روکا نہیں جا سکتا۔رانا ثنااللہ نے مخالفین کو سنانے کے بعد ڈاکٹر اسد اشرف کو سینیٹر بننے پر مبارک باد دی، انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ ہی تین مارچ کو کامیاب ہوں گے۔وزیر قانون کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں سے کسی سیاسی تحریک یا لیڈر کو عوام سے دور نہیں کیا جاسکتا۔