ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آواری ہوٹل: انگلش زبان سیکھنے کے حوالے سے پروگرام کی افتتاحی تقریب

آواری ہوٹل: انگلش زبان سیکھنے کے حوالے سے پروگرام کی افتتاحی تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان الیاس:یو ایس کونسل جنرل الزبتھ کینیڈی نے آواری ہوٹل میں انگلش پروگرام کا افتتاح کیا ۔اس پروگرام کا انعقاد یو ایس کونسلیٹ ٹہوٹا اور لائف کے باہمی اشتراک سے کیا گیا۔

آواری ہوٹل میں انگلش زبان سیکھنے کے حوالے پروگرام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام پروگرام کا انعقاد یو ایس سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ انگلش ورکس پروگرام اور لاہور انسٹیٹیوٹ آف فیوچر ایجوکیش اور ٹہوٹا کے باہمی اشتراک سے کروایا گیا ہے۔ جس میں یو ایس کونسل جنرل الزبتھ کینیڈی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر جنرل مینجر ٹہوٹا اختر عباس بوروانا، ڈپٹی جنرل مینجر شجاعت علی خان سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔

اس موقع پر یو ایس کونسل جنرل الزبتھ کینیڈی کا کہنا تھا کہ انگلش زبان کے اس کورس کا دورانیہ چھ ماہ ہو گا۔ جس طلباء میں انگریزی زبان کی صلاحیت کو نکھارنا ہے جو ان کے لئے مختلف شعبہ ہائے زندگی معاون ثابت ہو گا ۔اس موقع پر طلباء نے خوشی کا اظہار کیا، اور اس پروگرام کو ان کے مستقبل مثبت قرار دیا ۔طلباء میں انگلش زبان کے فروغ کے لیے اس پروگرام کو پنجاب کے چار شہروں لا ہور، سیالکوٹ، خانیوال ،اور ملتان میں متعارف کروایا گیا ہے۔