بند روڈ: موٹر سائیکل چوری کی واردات، سٹی42 نے فوٹیج حاصل کر لی

1 Mar, 2018 | 05:53 PM

عطاءسبحانی
Read more!

سعید احمد سعید:بند روڈ کے علاقے کوٹ کمبوہ خرد میں موٹر سائیکل چوری کی واردات، سٹی فورٹی ٹو نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔ پانچ دن بعد پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج کی گئی، مگر تاحال پولیس کوئی کاروائی نہیں کر رہی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ دو موٹر سائیکل سوار گلی میں کھڑیں موٹر سائیکل کو سرے عام چوری کر کے لے جاتے ہیں۔ پہلے ایک شخص گلی میں کھڑیں موٹر سائیکلز کو چابی سے کھولنے کی کوشش کرتا ہے۔ تالہ کھلنے پر وہ آدمی چند قدم آگے کھڑی اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو جاتا ہے،، جبکہ دوسرا وارداتی اپلائیڈ فار موٹر سائیکل کو سٹارٹ کر کے رفو چکر ہو جاتا ہے۔

موٹر سائیکل مالک نے الزام لگایا کہ واقع کو بیس دن گزرنے کے باوجود پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی، فوٹیج دیکھنے کے باوجود واردات کے پانچ دن بعد پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج کی گئی، مگر تاحال پولیس کوئی کاروائی نہیں کر رہی۔

مزیدخبریں