(قذافی بٹ) مسلم لیگ نون کے رہنماعارف سندھیلہ نے بھوک ہڑتال ختم کردی ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کیساتھ ناانصافی پر بھوک ہڑتال کی تھی۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف کیساتھ ناانصافی پر بھوک ہڑتال پر تھا آج ختم کردی ہے، عارف سندھیلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے کہنے پر بھوک ہڑتال ختم کی، نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گے، نوازشریف کے خلاف مسلسل جھوٹ بولا جارہا ہے۔