ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی ترقی کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا: ممنون حسین

پاکستان کی ترقی کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا: ممنون حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) صدر پاکستان ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان روایتی نہیں بلکہ نظریاتی ملک ہے مگر افسوس ہے کہ ہم سیاسی طور پر مستحکم نہیں ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق نظریہ پاکستان ٹرسٹ میں خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ قوموں کی زندگی میں مسائل آتے ہیں، دانشمند قومیں اِن کا سامنا کرنے سے نہیں گھبراتیں بلکہ اس بھٹی سے کندن بن کر نکلتی ہیں۔ ہمیں اپنے بے معنی اختلافات اور چھوٹے چھوٹے مسائل پر قابو پانا چاہیئے۔

صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کیلئے مسائل کا متحد ہو کر مقابلہ کیا جائے، معاملات کو شفاف رکھا جائے اور کسی بھی سطح پر ناانصافی کا راستہ بند کر دیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری سے مستفید ہونے کے لیے وسط ایشائی اور یورپی ممالک نے بھی پاکستان سے امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔ اب ملک درست سمت میں چل پڑا ہے اس لیے پاکستان کی ترقی کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔

 اس موقع پر چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ ڈاکٹر رفیق احمد، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔