ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرپشن ثابت ہوئی تو قوم کے سامنے معافی مانگوں گا:عبدالعلیم خان

کرپشن ثابت ہوئی تو قوم کے سامنے معافی مانگوں گا:عبدالعلیم خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ نیب روز بلائے گی تو روز آئوں گا، ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو قوم کے سامنے معافی مانگوں گا, انشااللہ ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوگی۔ 

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور میں پیشی کے بعد  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ 2018 میں 2003 کا حساب کیوں لیا جارہا ہے، نیب نے احتساب کرنا ہے تو  بڑی مچھلیوں کا کرے، مینڈکوں کا نہیں۔

عبدالعیم خان نے کہا کہ 5 سال حلقے میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے، کبھی کسی ٹھیکیدار سے چائے بھی نہیں پی، جو کاروبار 20 سال پہلے کرتا تھا وہی اب کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ کوئی وزیر حلف دے کہ میں نے کرپشن کی ہے۔ یہاں کسی سیکرٹری کو بھی جرات نہیں کہ وزیراعلیٰ کو شامل کیے بغیر کرپشن کرے۔