پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

1 Mar, 2018 | 11:09 AM

Read more!

ملک اشرف) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں وفاقی حکومت، اوگرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔متفرق درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ سیلز ٹیکس میں اضافے سے   پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئیں ہیں، حکومت 17 فیصد سے زیادہ سیلز ٹیکس کی وصولی نہیں کرسکتی۔

ضرور پڑھیں: شاہد خاقان عباسی کا دور حکومت عوام کیلئے وبال جان بن گیا 

درخواستگزار کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی کی زندگی متاثر ہوگی جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ 30 فیصد مہنگائی میں اضافے کا باعث بنے گا۔ وکیل نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ 17 فیصد سے زائد سیلز ٹیکس کی وصولی آئین سے متصادم ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: حکومت کا عوام کو مہنگائی کا نیا تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دیں

درخواست میں استدعا کی گئی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ آئین کے منافی ہے اس لیے اس پر عمل درآمد روکتے ہوئےحکم امتناعی جاری کیا جائے۔

مزیدخبریں