حکومت کا عوام کو مہنگائی کا نیا تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دیں

1 Mar, 2018 | 10:18 AM

Read more!

(سٹی42) مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے ایک اور بری خبر، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، پٹرول 3 روپے 56 پیسے، مٹی کا تیل 6 روپے 28 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 2 روپے 62 پیسے مہنگا، وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 وزارت خزانہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 3 روپے 56 پیسے فی لٹر اضافے کے ساتھ 88 روپے 7 پیسے فی لٹر ہو گئی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا جس کے بعد اس کی قیمت 98 روپے 45 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے، مٹی کا تیل 6 روپے 28 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 76 روپے 46 پیسے فی لٹر ہو گئی، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے اضافے کے ساتھ 65 روپے 30 پیسے ہوگئی۔

 وزارت خزانہ کے مطابق اوگرا نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 94 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی تھی، تاہم عوام کو ریلیف دینے کیلئے صرف 2 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔

دوسری طرف رواں ماہ عالمی مارکیٹ میں تیل قیمتیں 8 فیصد کم ہوئی ہیں۔ مسلسل 7 ماہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور اب ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا۔

مزیدخبریں