ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں ٹھنڈی ہواؤں کیساتھ بونداباندی،موسم خوشگوار ہو گیا

شہر میں ٹھنڈی ہواؤں کیساتھ بونداباندی،موسم خوشگوار ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سیرت نقوی) جاتی سردی ایک بار پھر لوٹ آئی،لاہور شہر پر بادلوں کا راج برقرار ہے,  آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش رہنے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق یکم مارچ کے آغاز سے ہی لاہور شہر کا موسم حسین ہو گیا ہے۔ شہر پر بادلوں کا راج برقرار ہے,  محکمہ موسمیات کے مطابق آج کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23اور کم سے کم 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں جبکہ ہوائیں 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ ہوا میں نمی کا تناسب 70فیصد ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں جبکہ موسم سرد اور خشک رہے گا۔