ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بریگیڈیئر ہیلن میری رابرٹس کی محنت اور خدمت کا جذبہ نسل نو کی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

Brigadier Halen Mary Roberts, Prime Minister Shahbaz greeting, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیرِ اعظم  شہباز شریف نے پاکستان کی مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی ہیلن میری رابرٹس کو آرمی میڈیکل کور میں برگیڈئیر کے رینک میں ترقی پانے پر خصوصی مبارکباد دی ہے اور کہا  ہے کہ برگیڈئیر ہیلن میری رابرٹس پاکستانی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون برگیڈئیر ہیں، مجھ سمیت پوری قوم انہیں مبارکباد پیش کرتی ہے۔

 وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اپنے تہنئیتی پیغام میں کہا کہ برگیڈئیر ہیلن میری رابرٹس نے اپنی محنت سے یہ ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی مسیحی برادری سمیت پوری قوم کو برگیڈئیر ہیلن میری رابرٹس اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی ان جیسی ہزاروں محنتی خواتین پر فخر ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ بریگیڈئیر ہیلن میری رابرٹس کی محنت، لگن اور انسانیت کیلئے خدمت کا جذبہ نسل نو کی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔