سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف نے 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم آفس کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی معاشی ٹیم کی طرف سے بھیجی گئی یہ تجویز مسترد کر دی ہے کہ بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی نرخوں میں اضاففہ کر دیا جائے۔ 200یونٹ استعمال کرنے والے تقریبا2 کروڑ پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے رواں مالی سال کے اختتام تک 160 ارب روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی، جو حکومت برداشت کرے گی۔
وزیراعظم آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑے صارفین کیلئے بجلی کے ٹیرف میں اضافہ نئے مالی سال کے پہلے ماہ سے کیا جائے گا۔