شہزاد خان: لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں الیکشن کیلئے توڑ جوڑ کاسلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔ میاں شفقت پیاف گروپ اور لاہور بزنسمین فرنٹ نے متحد ہو کر الیکشن لڑنے پر اتفاق کر لیا۔اگلے ہفتے دونوں گروپوں کے اتحاد کا رسمی اعلان متوقع ہے۔
لاہور چیمبر کی سیاست میں تمام گروپ اپنے قلعے مضبوط کرنے میں مشغول ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیاف میاں شفقت گروپ اور لاہور بزنسمین فرنٹ کے درمیان ملکر الیکشن لڑنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ پیاف میاں شفقت گروپ اور لاہور بزنسمین فرنٹ کے الائنس کا رسمی اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے ۔
لاہور بزنسمین فرنٹ،میاں شفقت پیاف گروپ کی پائنیرز بزنسمین گروپ کے لیڈروں سے بھی بات چیت جاری ہے تاہم پائنیرز بزنسمین گروپ سے تاحال معاملات طے نہ پاسکے ۔
پی بی جی ،لاہور بزنسمین فرنٹ اور پیاف میاں شفقت گروپ کا الائنس ہوا تو پیاف فاؤنڈر الائنس کو لاہور چیمبر کے انتخابات میں کانٹے کے مقابلے کا سامنا ہوگا۔