شاہین عتیق: کیمپ اور کوٹ لکھپت جیل میں ملزمان کی تعداد گنجائش سے تجاوز کر گئی۔سیشن جج لاہور سید علی عمران نے دونوں جیلوں کے ملزمان کی تعداد کے حوالے سے رپورٹ لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔
سرکاری رپورٹ کے مطابق لاہور شہر کی دونوں جیلوں میں ایک ایک بیرک میں 25،25ملزمان کو سخت گرمی میں رکھا جا رہا ہے۔کیمپ جیل میں ملزمان رکھنے کی گنجائش 2ہزار ہے جبکہ اس جیل میں 6863 قیدی موجود ہیں۔کوٹ لکھپت جیل میں 2060 قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے لیکن یہاں 3644 قیدیوں کو بند کیا گیا ہے۔ کیمپ جیل میں قید ملزمان کی تعداد 6591،سزا یافتہ مجرموں کی تعداد 147 ہے۔کوٹ لکھپت جیل میں زیر حراست ملزمان 1497،سزا یا فتہ مجرم 2015 ہیں۔کوٹ لکھپت جیل میں 28مجرموں کی اپیلیں زیر التوا ہیں اور144 مجرموں نے فیصلوں کیخلاف اپیل دائرکررکھی ہیں۔
کوٹ لکھپت اور کیمپ جیل میں کتنے قیدی بند ہیں، سرکاری رپورٹ میں حیران کن انکشافات
1 Jun, 2024 | 10:38 PM