ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹ لکھپت اور کیمپ جیل میں کتنے قیدی بند ہیں، سرکاری رپورٹ میں حیران کن انکشافات

Lahore Jails, Kotlakhpat Jail Lahore, Camp Jail Lahore, City42, Jails over crowded,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق:   کیمپ اور کوٹ لکھپت جیل میں ملزمان کی تعداد گنجائش سے تجاوز کر گئی۔سیشن جج لاہور سید علی عمران نے دونوں جیلوں کے ملزمان کی تعداد کے حوالے سے رپورٹ لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔
سرکاری رپورٹ کے مطابق لاہور شہر کی دونوں جیلوں میں ایک ایک بیرک میں 25،25ملزمان کو  سخت گرمی میں رکھا جا رہا ہے۔کیمپ جیل میں ملزمان رکھنے کی گنجائش 2ہزار  ہے جبکہ  اس جیل میں 6863  قیدی موجود  ہیں۔کوٹ لکھپت جیل میں 2060  قیدیوں کو  رکھنے کی گنجائش ہے لیکن یہاں  3644 قیدیوں کو بند کیا گیا ہے۔  کیمپ جیل میں قید ملزمان کی تعداد  6591،سزا یافتہ  مجرموں کی تعداد 147 ہے۔کوٹ لکھپت جیل میں زیر حراست ملزمان 1497،سزا یا فتہ مجرم  2015  ہیں۔کوٹ لکھپت جیل میں 28مجرموں کی اپیلیں زیر التوا  ہیں اور144 مجرموں نے فیصلوں کیخلاف اپیل دائرکررکھی ہیں۔