اقصیٰ سجاد:انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر اور شریک ملزمان کیخلاف اشتہاریوں پناہ دینے،سرکاری اسلحہ چھیننے اور پولیس حراست سےفرارہونے کے کیس میں ٹرائل کی کارروائی 14 جون تک ملتوی کر دی .
انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسراور شریک ملزمان کیخلاف ٹرائل کی کارروائی شروع ہوگئی۔ سابق انسپکٹر عابد باکسرسمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے اور عدالت میں اپنی حاضری مکمل کرائی۔ عدالت نے مزید سماعت 14 جون تک ملتوی کر دی۔
آئندہ سماعت پر ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کی جائیں گی، پراسیکیوشن نےعابد باکسراور دیگر کیخلاف چالان جمع کرا رکھا ہے۔ ایڈمن جج خالد ارشد نے سماعت کی۔ عابد باکسر پر بھتہ خور اشتہاریوں کو پناہ دینے، پولیس سے سرکاری کلاشنکوف چھیننے اور پولیس حراست سے فرار ہونے کا الزام ہے۔