ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی پی این کی کے نومنتخب عہدیداروں کو پنجاب کے گورنر اور  سینئیر وزیر کی مبارکباد

CPNE, Sardar Saleem Haider, City42 , Maryam Aorangzaib, Arshad Ahmad Arif, CPNE , City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر  پنجاب کی سینئیر وزیر مریم اورنگزیب نے  کونسل آف نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے نومنتخب عہدیداروں  کو مبارکباد دی ہے اور ان کے لئے  نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ 

 گورنر پنجاب سرادار سلیم حید ر نے ارشاد احمد عارف اور ان کے ساتھی عہدیداروں کو اپنے انتخاب پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ سی پی این ای کا معیاری صحافت میں اہم کردار ہے۔ گورنر سردار سلیم حیدر نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداروں کی قیادت میں سی پی این ای صحافت کی بہتری کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور پنجاب کی سینئیر وزیر مریم اورنگزیب کی کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا، ارشاد عارف کو سی پی این ای کا صدر، اعجاز الحق کو سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارک پیش کرتی ہوں
سی پی این ای کے تمام نومنتخب عہدیداران کو فردا فردا مبارک ہو۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ مدیران کی ایک نہایت قابل فخر تنظیم کے طور پر سی پی این ای کا ملکی تاریخ میں اہم کردار رہا ہے۔ میڈیا اور اس سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لئے ہمیشہ کی طرح ہر قدم پر سی پی این ای کے ساتھ رہیں گے۔