ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلم اور سینما انڈسٹری کے وفد کی صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن سے ملاقات

فلم اور سینما انڈسٹری کے وفد کی صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی : فلم اور سینما انڈسٹری کے وفد کی صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن سے ملاقات ہوئی۔ 

وفد میں پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ذوالفقار علی مانا،سینئر پروڈیوسر صفدر ملک،ہدایتکار شہزاد رفیق اور وارث بیگ، ندیم مانڈوی والا ،رابعہ خان،گابش احمد اور اظہر جوئیہ شامل تھے ۔ وفد نے ملاقات میں آنے والے بجٹ میں پانچ فیصد انٹرٹیمنٹ ٹیکس نہ  لگانے کی سفارش کی ۔ 

صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع  الرحمن نے وفد کو ٹیکس نہ لگانے کی یقین دہانی کرائی۔ 

ملاقات میں صوبائی وزیر خزانہ نے وفد کو  پنجاب حکومت کے فلم سٹی اور آئی ٹی سٹی کے پراجیکٹ سے متعلق آگاہ کیا ۔