عبدالجبار ابرو : شکارپور کی تحصیل لکھی غلام کےگاؤں بھرکن کے رہائشی ڈھائی سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کےمطابق پولیو وائرس کا شکار ہونے والے بچے کی شناخت رحیم داد جتوئی کے نام سےہوئی ہے۔ بچے میں پولیو واٸرس کی تصدیق کے بعد پاکستان میں پولیو کے کیسز کی تعداد چار ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق اس سے قبل تین کیسز بلوچستان میں سامنے آچکے ہیں۔ سندھ میں پولیو وائرس کا پہلا کیس سامنے آیاہے۔
واضح رہے کہ محکمہ صحت کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پولیو وائرس کا کیس سامنے آیاہے۔
متاثر والدین کا کہنا ہے کہ بچے کو چلنے میں دشواری اور ٹانگوں میں درد کی علامات ظاہر ہونے پر پولیو کے ٹیسٹ کروائے۔